Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسونگ نے 146انچ طویل ٹی وی اسکرین متعارف کرادی

سیول ..... سامسونگ نے 146انچ  (12فٹ) طویل اسکرین والے ٹی وی متعارف کرائے ہیں اور ان میں خاص بات یہ ہے کہ اسکی اسکرین کو مزید بڑا کیا جاسکتا ہے۔لاس وگاس میں گزشتہ روز کنزیومر الیکٹرانکس شو ہوا جس میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے ٹی وی کو متعارف کرایا گیا۔ سامسونگ کا کہناہے کہ آئندہ چند مہینوں میں یہ ٹی وی بازار میں ِآجائیگا۔ اسکی اسکرین کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس سے شعاعیں باہر نہیں آئیں گی۔ اسکے پکسل ایل ای ڈی لائٹس سے تیار کئے گئے ہیں۔ سامسونگ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ دنیا کا  سب سے بڑا ٹی وی اسکرین ہوگا۔ ہم آئندہ اسکرین ٹیکنالوجی کو مزید بہتر  بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ  صارفین کو ٹی وی دیکھنے کا صحیح لطف آسکے۔ نمائش میں 3دن میں ایک لاکھ70ہزار افراد کے آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - مہلک انسان ساختہ وائرس سے کروڑوں انسان مرسکتے ہیں، سائنسداں

شیئر: