Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب انٹر پول کے ذریعے جو چاہے کرلے،حسین نواز

لندن... سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ گرفتاری کے لئے نیب کے اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں۔نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہتا ہے کر لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں غیر قانونی اقدامات نہیں ہوتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئی سامنے آنے والی پراپرٹی اب شریف فیملی کی ملکیت نہیں۔ ان تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا ب وہ ان کی بھی ملکیت نہیں ۔ برطانوی اخبار کے دعویٰ کا جواب مناسب فورم پر دیا جا رہا ہے۔ دریں اثناءنیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دے دی ۔نیب تینوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لئے وزار ت داخلہ سے باضابطہ منظوری لے گا۔نیب کے اجلاس میں ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 3 مختلف نوعیت کے ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کو تحریری خط لکھے گا کہ مفرور ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے واپس لایا جائے۔
مزید پڑھیں:حسن و حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

شیئر: