Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام میں ویڈیو کال ، ایکسپلور سیکشن اور کیمرہ افیکٹ متعارف‎

انسٹاگرام کی نئی اپڈیٹ جاری کردی گئی ہے جس میں گروپ ویڈیو کالنگ ، نیا ایکسپلور سیکشن اور مزید کیمرہ افیکٹس پیش کیے گئے ہیں۔ گروپ کالنگ فیچر میں بیک وقت چار دوستوں سے بات کی جاسکتی ہے۔ فیچر کے استعمال کرنے کے لئے کیمرہ آئیکون میں دائیں جانب موجود بٹن کو استعمال کرنا ہو گا۔ ویڈیو کال کو منیمائز کرکے صارفین اپنے موبائل پر دیگر سرگرمیاں بھی انجام دے سکیں گے۔ایکسپلور سیکشن میں آرٹ ، اسپورٹس ،بیوٹی ، فیشن اور دیگر ہیش ٹیگز کو الگ کرکے پیش کیا گیا ہے تاکہ صارفین بآسانی اپنی مطلوبہ چیز کو تلاش کرسکیں۔نئے کیمرہ افیکٹس کو صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے وہ اپنی تصاویر کو دلچسپ بنا سکیں گے۔ اپڈیٹ کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: