Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلہری نے تھانے سے برگر چرالیا، اہلکار کو جل دیکر نکل گئی

الاسکا.....  محکمہ پولیس کو ایک نئے چور کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چور کوئی اور نہیں بلکہ ایک گلہری تھی جس نے تھانے میں میز پر رکھا ہوا برگر چرا لیا اور پارکنگ لاٹ میں جاکر کھانے لگی۔ ایک پولیس اہلکار نے اسے برگر چراتے ہوئے دیکھ لیا تھا وہ اسکے پیچھے بھاگا۔ گلہری زیادہ ہوشیار نکلی اورتیزی سے بھاگتے ہوئے پولیس کی کاروں کے درمیان جاکر بیٹھ گئی اور برگر کے مزے لیتی رہی۔ اگرچہ پولیس اہلکار اسے  ’’گرفتار ‘‘ کرنے میں ناکام رہا لیکن وہ بھی دور سے اسے دیکھتا اور تصاویر اتارتا رہا۔ بعد ازاں اس نے تمام تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالدیں۔  جسے اب تک ایک لاکھ42ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ایک صارف نے تو تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محکمہ پولیس کو چاہئے کہ وہ گلہری کے جرائم پر قابو پانے کا ڈویژن بھی قائم کردے۔ میں اپنی خدمات اس ڈویژن کو دینے کیلئے تیار ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -2امریکی لڑ پڑے، ایک کا کان دانتوں سے دبا کر نوچ لیا

شیئر: