Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ چھیڑ خانی پر قید کی سزا 5سال

ریاض .... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے چھیڑ خانی کے جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا تو اسے5برس قید کی سزا دی جائیگی اور 3لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائیگا۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ چھیڑ خانی کے جرم کی سزا 5برس سے زیادہ نہیں۔جرمانہ 3لاکھ ریال سے زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ پہلی بار دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے البتہ اگر چھیڑ خانی کی واردات کسی بچے کیساتھ کی گئی ہو یا کسی معذور کو چھیڑ خانی کا ہدف بنایا گیا ہو توایسی صورت میں سزا سخت دی جائیگی۔
 

شیئر: