Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کے قتل پر یمنی کا سر قلم

ریاض.... سعودی مقامی حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر یمنی شہری کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ایک یمنی شہری طارش ناصر علی صالح نے اپنے ہموطن الخضر احمد مسعود کو دھار دار آلے سے پیٹ شق کرکے ہلاک کردیاتھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ مقامی پولیس نے تلاش کرکے اسے گرفتار کیا اورپھر عدالت میں پیش کیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنادی گئی تھی۔
 
 

شیئر: