Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

لاہور:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان  کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور کرتے ہوئے منگل کے روز تمام متعلقہ مواد طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بنچ کرے گا۔
دوران سماعت جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس دیے کہ بسم اللہ پڑھ کر توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہیں اور جس نے بھی توہین عدالت کی ہے، ان سب کے نام شامل کیے جائیں، توہین عدالت پرسب کو شٹ اپ کال دینا ضروری ہوگیا ہے۔ فیصلے سے قبل عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور باہر جاکرعدلیہ کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ لیگی رہنما دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ قانون کے مطابق آئندہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔
 

شیئر: