Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بیلجیئم نے بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھا دیا

 
ایمسٹرڈیم: پاکستانی ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک مرتبہ پھر ناقص کارکردگی سے شائقین کو شدید مایوس کیا ۔ بیلجیئم کی ٹیم نے گرین شرٹس کو2کے مقابلے میں 4گول سے شکست کا مزا چکھا دیا ۔ قومی ہاکی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔ بیلجیئم کے تھامس،کیوسٹرز، فلورنٹ اور چارلیئر نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے بیلجئیم کیخلاف دونوں گول ا سکور کئے۔ پاکستان ٹیم اگر بیلجیئم سے مقابلہ جیت جاتی تو تیسری پوزیشن کیلئے میچ کھیلتی جس سے اب وہ محروم ہو گئی ہے اب  6ٹیموں کے اس آخری ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلنا ہو گا ۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز اولمپکس چیمپیئن اور ورلڈ نمبر2 ارجنٹائن کی ٹیم کو 1-4سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے تینوں میچوں میں لگاتار ہار کو گلے لگاتے ہوئے قومی ٹیم ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔

شیئر: