Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول رائے کی شخصیت بدل گئی

1990ءکی مشہور فلم عاشقی سے شہرت حاصل کرنے والے راہول رائے کی شخصیت میں خاصی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے عاشقی کے بعد کئی فلموں میں کام کیا مگر کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے۔راہول نے 2001 کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ 5 سال بعد فلم ”ناٹی بوائے“ سے واپسی کی لیکن فلم کوئی کمال کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد وہ سلور اسکرین سے ہی غائب ہوگئے۔ اب راہول کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جنہوںنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔ اب ان کے مٹاپے پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا جب کہ کئی مداحوں کی جانب سے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ ان کے مٹاپے کوقرار دیا جارہا تاہم راہول رائے متوقع طور پر دوبارہ فلم نگری سے وابستہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، وہ اپنی اگلی آنے والی فلم” ویلکم ٹو رشیا “ میں ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔
 

شیئر: