Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پھر گرمی‘ بارش کی پیشگوئی برقرار

کراچی: شہر میں ایک بار پھر حبس اور شدید گرمی کا موسم ہوگیا۔ رواں ہفتے کے آغاز پر محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کوگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کوکراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی اور جمعہ کو موسم ایک بار پھر حبس اور شدید گرمی کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ روز درجہ حرارت 37.8 تک پہنچ گیا اور اس دوران ہوا بھی بند رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر سے دفاتر اور روزگار کےلئے نکلنے سمیت نماز جمعہ کےلئے جانے والے افراد شدید گرمی سے بے حال ہو گئے۔ تاہم جمعرات کو مون سون کی پہلی بوندا باندی کے دوران لانڈھی اور ملیر میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج پھر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
 

شیئر: