Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 253 فیصد اضافہ ہوا ، سروے رپورٹ

 جدہ ..... مملکت میں بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے سب پریشان ہیں ۔ بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بجلی کے فی یونٹ قیمت 5 ہلالہ ہوتی تھی جبکہ 2018 سے فی یونٹ 18 ہلالہ کے حساب سے چارج کی جارہی ہے علاہ ازیں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ہے ۔ عکاظ اخبار کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق مملکت میں بجلی کے نرخوں میں 253 فیصد اضافہ ہوا ہے وہ گھریلو صارفین جو ایک ماہ میں 2000 کلو واٹ بجلی صرف کر تے ہیں ان کا بل گزشتہ برس تک 110 ریال آتا تھا اب اضافے اور واٹ کے نفاذ کے بعد 389 ریال ہو گا ۔ بجلی کمپنی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بجلی کے نرخوں میں جنوری 2018 میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 2017 میں نرخ قطعی طور پر مختلف تھے جو اضافی خرچ پر زیادہ چارج کئے جاتے تھے ۔ سابقہ نرخوں میں اضافی یونٹ کے حساب سے اضافہ ہوتا ہے ۔ 2 ہزار کلو واٹ فی ماہ خرچ کرنے والے صارف کا بل 5 ہلالہ فی یونٹ کے حساب سے چارج کیاجاتا تھا جبکہ 2001 سے 4000 یونٹ والے صارف کا بل 10 ہلالہ فی یونٹ کے مطابق وصول کیاجاتا تھا ۔ 4001سے 6000 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کا بل 18 ہلالہ فی یونٹ ہوتا تھا ۔ 2018 میں جہاں تمام اشیاءپر 5 فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس عائد کیا گیا وہاں بجلی کے ماہانہ یونٹ کے نرخ نامے تبدیل ہوئے اب 01 سے 6000 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کا فی یونٹ 18 ہلالہ اور 6001 سے اضافی یونٹ استعمال کرنے والوں کو 30 ہلالہ فی یونٹ کے حساب سے بل اداکرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ 5% ٹیکس بھی ہے ۔ اس ضمن میں مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بلوں کے سبب انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرمی بھی شدید ہے اور ائیر کنڈیشن کے بغیر گزارا بھی نہیں ہوتا ۔ مارکیٹوں میں دکانداروں نے اضافی لائٹیں اور ائیر کنڈیشن بند کرنے کی حکمت عملی پر عمل کر نا شروع کر دیا ہے ۔ 
 

شیئر: