Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی پاسداران انقلاب نے 4احوازیوں کو ہلاک کردیا

مکہ مکرمہ.... 4روز قبل عبادان شہر میں شروع ہونے والے مظاہرے المحمرہ شہر تک پھیل گئے۔ مقامی شہری پینے کے پانی کے آلودہ ہونے اور بار بار منقطع ہونے کی شکایات نظر انداز کرنے پر ایرانی حکام کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ المحمرہ شہر کا احتجاجی مظاہرہ طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے 4کو شہید او ر20سے زیادہ کو زخمی کردیا۔ یہ ماجرہ دیکھ کر مظاہرین بڑے میدانوں سے شہر کے محلوں میں منتقل ہوگئے اور صبح سویرے تک ہلہ گلہ کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الاحواز کو آزاد کرانے والی تحریک میں شامل افراد نے 2بینکوں کو بھی نذر آتش کردیا۔
 

شیئر: