Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی فورسز گولان کی پہاڑیوں سے دور رہے، اسرائیلی دھمکی

تل ابیب .... جنوبی شام میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری شدید لڑائی کے تناظر میں اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب بھاری توپ خانہ اور ٹینک تعینات کر دئیے ۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے شامی فوج کو متنبہ کیا گیا کہ وہ گولان کے پہاڑی سلسلے سے دور رہے۔ یہ سرحدی علاقہ باغیوں کے قبضے میں تھا، تاہم گزشتہ چند روز سے جاری حکومتی کارروائیوں کے تناظر میں یہاں کے متعدد قصبے اب بشارالاسد کی حامی فورسز کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ساتھ درعا کے خطے میں قریب ایک ماہ سے عسکری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔
 
 

شیئر: