Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی اعتدال کے پرچار پر رابطہ اسلامی کو یورپی ممالک کی طرف سے عالمی ایوارڈ

 ریاض.... اسلامی اعتدال کا پیغام پوری دنیا میں پوری قوت کے ساتھ پھیلانے پر یورپی برادری نے رابطہ عالم اسلامی کو " یورپ کی نشاة نو کے قافلہ سالار گیلیلیو ایوارڈ" اٹلی میں عظیم الشان تقریب منعقد کرکے پیش کردیا۔ تقریب میں نمایاں سیاستداں اور دانشور کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ایوارڈ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ کو پیش کیاگیا۔ یورپی برادری نے یہ ایوارڈ اقوام عالم کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور عالمی تہذیبوں کے درمیان افہام وتفہیم کی راہ ہموار کرنے کے اعتراض کے طور پر دیا۔ رابطہ عالمی اسلامی ا یک برس سے زیادہ عرصہ سے نئے وژن کے مطابق اہم اقدامات کررہا ہے۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور اور جنوبی افریقہ وغیرہ میں عظیم الشان عالمی پروگراموں کے انعقاد پر عالمی برادری نے رابطہ عالم اسلامی اور اس کے سیکریٹری جنرل کیلئے گہری قدر و منزلت کا اظہار کیا۔ 20 اپریل 2017ءکو ملائیشیا نے ڈاکٹر العیسیٰ کو ریاست کا سب سے بڑا تمغہ پیش کیا تھا جو عام طور پر دنیا کی ان اہم ہستیوں کو دیا جاتا ہے جو ملائیشیا کی نظر میں تاریخی خدمات پر قدرو منزلت کی مستحق ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں سنگاپور نے 17 اکتوبر 2017ءکو ڈاکٹر العیسیٰ کے اعزاز میں شاندار پروگرام منعقد کرکے ریاست کا اہم اعزاز پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر العیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز مجھ سے زیادہ فکری اور اسلامی اعتدال کے تئیں قدرومنزلت کا اظہار ہے ۔ سعودی عرب نے ہماری تربیت اعتدال کے نظریے پر ہی کی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی دہشت گردی کے انسداد اور پرامن بقائے باہم کے پیغام کو عام کرنا اپنا مشن بنائے ہوئے ہے۔ وہ انتہاءپسندانہ افکار، مذہبی تعصبات اور نفرت و عداوت کیخلاف انتھک جدوجہد میں مصروف ہے۔ 
 

شیئر: