Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئو رکشا کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے مختلف علاقوں میں گئو رکشا کے نام پر  بھیڑ کے ذریعے قتل کے واقعات پر لگام لگانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعدسپریم کورٹ نے سخت رائے زنی کی۔چیف جسٹس دیپک مشرانے کہا کہ گئورکشا کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ ریاستی حکومتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قسم کی وارداتوں پر لگا م لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔سماعت کے دوران سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے بنچ کو بتایا کہ اب تو سماج دشمن عناصربے لگام ہوتے جارہے ہیں۔ وہ گائے سے آگے بڑھ کر بچہ چوری کا الزام لگاکر خود ہی قانون ہاتھ میں لے کر لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنا شروع کردیا ہے۔وکیل سنجے ہیگڑے نےکہا کہ اس قسم کے واقعات سے نمٹنےکیلئے سخت قانون وضع کیا جائے۔واضح ہو کہ عدالت نے گزشتہ سال 6ستمبر کو ملک کی تمام ریاستوں سے کہا تھا کہ گئو رکشا کے نام پر تشدد کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ ہر ضلع میں ایک سینیئر پولیس افسر وں کو نوڈل افسرتعینات کیا جائے ۔ وہ پابندی کے ساتھ  ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کریں جو قانون اپنے ہاتھ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ونود کامبلی کی اہلیہ نے گلوکار انکت تیواری کے والدکو تھپڑ دے مارا

شیئر: