Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد... پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق امریکی الزام پھر مسترد کردیا۔ دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ دہشتگردوں کا پاکستان میں اب کوئی منظم نیٹ ورک ہے نہ ہی پناہ گاہیں ۔افغان مہاجرین کے کیمپوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں امریکہ ان مہاجرین کی واپسی میں کردار ادا کرے ۔ امریکہ نے افغان طالبان سے مذاکرات کا کامیاب بنانے کے لئے بھی پاکستان کی مدد مانگ لی اور اعتراف کیا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر طالبان سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات میں پاکستان کا موقف واضح انداز میں رکھا جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ، دونوں ممالک نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام پر اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایلس ویلز کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی گئی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ترجمان امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایلس ویلز نے دوطرفہ تعلقات اورپاکستان سے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے معاملے پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کے فروغ پربھی بات ہوئی۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا،چین

شیئر: