Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربیت کے بغیر تعلیم یافتہ آدمی بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،ڈاکٹر اسلم پرویز

    حیدرآباد- - - - ہندوستان میں مسلم اقلیتی تعلیمی اداروں کی سب سے اہم ذمہ داری یہی ہے کہ وہ اپنے طلبہ میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کریں تاکہ طالب علم انہیں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور باقی دنیا کے ساتھ مسابقت کے قابل بن سکیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے مسلم اقلیت زیر انتظام اداروں کے سربراہوں کے لیے انتظامی قیادت کے موضوع پر دسویں سالانہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایت اور احتجاج کی مشترکہ نفسیات سے باہر نکلنا چاہیے۔ تربیت ہے تو تعلیم سودمند ہے ورنہ تربیت کے بغیر تعلیم یافتہ آدمی بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ہندوستان کے موجودہ حالات میں مسلم اقلیت کو درپیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر ابنائے وطن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہیے۔ اقلیتی شناخت پر مفاہمت کے بغیر اکثریتی برادری سے روابط ضروری ہیں۔ باصلاحیت آدمی کو نوکری ضرور ملتی ہے، اساتذہ ذہن سازی اور شخصیت سازی پر توجہ دیں۔ انسانیت کا رشتہ بڑا مضبوط ہوتا ہے۔ طالب علم انسان کیسا ہے؟ اس جانب بھی توجہ دی جائے۔نفرتوں سے کوئی نہیں جیتتا، محبت ہی فاتح عالم ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدارس کے بچے کرتا پاجامہ نہیں اب پینٹ شرٹ پہنیں گے، یوپی حکومت

شیئر: