Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل جانے سے نہیں ڈرتی،مریم نواز

لندن... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے پاکستان پہنچ جاوں گی۔ جیل جانے سے نہیں ڈرتی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھا لیا جو کسی نے نہیں کیا تو ڈرنا کیا ؟ ۔ 70 سال میں کسی نے یہ لڑائی نہیں لڑی۔اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور ہم ادا کر بھی رہے ہیں۔ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کے بارے میں ساری دنیا کو پتہ ہے۔جس طرح ٹرائل کیا گیا سب کے سامنے ہے۔ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، 100 کے قریب پیشیاں بھگتیں۔اب بھی واپس پاکستان جائیں گے۔ آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے۔ انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ایک سوال پر مریم نواز نے بتایا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے۔ امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی۔
مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف کو سزا ہوگی؟

شیئر: