Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثاربھی صادق اور امین نہیں،غلام سرور

اسلام آباد...تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوراین اے 63،59سے امیدوار غلام سرور خان نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور اور کچن پٹواری چلاتے ہیں ۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔نگران حکومت و الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔چوہدری نثار کو وی وی آئی پی پروٹوکول کس لئے دیا جا رہا ۔چوہدری نثار بتائیں ان کا ذریعہ معاش کیا ہے ؟ڈی ایچ اے کے 3 پلاٹ کیسے خریدے گے؟ رقم کس نے دی ؟چکری میں ڈھائی کروڑ کا پولٹری فارم کہاں سے بنا؟چوہدری نثارنام کے دیانت دار اور بااصول ہیں۔ ہمارے مطابق نواز شریف کابینہ کے کرپٹ ترین وزیر ہیں ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال انتخابی قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے ، چوہدری نثار حلقے میں جہاں جاتے ہیں بھاری پولیس کی نفری سیکیورٹی پر مامور ہوتی ہے ، ووٹروں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔چوہدری نثار کی انتخابی مہم عملا پٹواری چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کے آمدن اور اثاثوں میں مماثلت نہیں۔جلد سارے ثبوت نیب کے سامنے بھی رکھونگا ۔انہوں نے کہا کہ 1985میں سیاست شروع کی تو چوہدری نثار کی کوئی اربن پراپرٹی نہیں تھی۔ آج چھٹیاں گذارنے بھی بیرون ملک جاتے ہیں ،آمدن کوئی نہیں ہے۔ہر شہر میں پراپرٹی ہے۔25کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ 6گاڑیوں کا فلیٹ ساتھ ہوتا ہے۔یہ پیسے کہاں سے آئے ؟انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار صادق اور امین نہیں۔ صرف دیانت داری اور خود ساختہ بااصولی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنے آبائی علاقے تھانہ چونترہ میں قتل ڈکیتی میں ملوث ایک سو مفرور رکھے ہوئے ہیں جنہیں پولیس گرفتار نہیں کرتی ۔انہی جرائم پیشہ عناصر کے سر پر الیکشن جیتنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پنجاب پولیس اور بیوروکریسی چوہدری نثار کی جیب میں سمجھی جاتی ہے۔پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کر چکا ہوں مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے بے وفائی نہیں دشمنی کی،چوہدری نثار

شیئر: