Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم شرما کےخلاف نوکرانی کا مقدمہ

بالی وڈ اداکارہ کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا۔ رپورٹ کے مطابق ایستھر کھیس نے اپنی سابق مالکن 38 سالہ کم شرما پر تشدد اور بے عزت کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔نوکرانی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان سے مالکن کے کپڑے دھوتے وقت معمولی غلطی ہوگئی تھی، انہوں نے اداکارہ کے سیاہ اور سفید کپڑوں کو ایک ساتھ دھویا تو دونوں رنگوں کے کپڑوں کے رنگ ایک دوسرے سے مل گئے۔نوکرانی کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے یہ بات فوری طور پر کم شرما کو بتائی جنہوں نے انہیں معاف کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا اور انہیں گھر سے نکال دیا اور تنخواہ بھی روک دی۔دوسری جانب اداکارہ نے نوکرانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکرانی پر نہ تو تشدد کیا اور نہ ان کی تنخواہ روکی۔تاہم اداکارہ نے تسلیم کیا کہ نوکرانی نے ان کے 70 ہزار روپے مالیت کے کپڑے خراب کردیئے۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
 
 

شیئر: