Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرس کے گودام پر چھاپہ، 122ہزار سے زیادہ غیر معیاری اشیاءضبط

ریاض .....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے الرس شہر کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر کھانے پینے ، صفائی اور میک اپ کی 122ہزار سے زیادہ اشیاءضبط کرلیں۔ یہ ساری چیزیں زائد المیعاد تھیں اور گودام میں غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاء36358 تھیں۔ ان میں سے بعض نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ اور دیگر غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں صفائی اور میک اپ کا زائد المیعاد جو سامان ضبط کیا گیا ہے اس کی تعداد 43334بتائی گئی ہے۔ 
 

شیئر: