سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کے ایلچی سے ملاقات کی
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
جمعرات 6جولائی 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
* شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری خزانے کی شاندار حفاظت پر پبلک کنٹرول بورڈ کے 353 اہلکاروں کو ایک کروڑ ریال کا انعام دیدیا
* سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کے ایلچی سے ملاقات کی
* جمہوریہ قمر کے صدر سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، تعاون پر بات چیت
* ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کیساتھ تعاون میں تخفیف کی دھمکی دیدی
* مالی اصلاحات میں استحکام کی تدابیر پر بحرین کا مملکت، امارات اور کویت کیلئے قدرو منزلت کا اظہار
* روس نے شام کے جنوب مغربی علاقوں پر بمباری کی
* سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے” اکوا پاور“ کے 15.2 فیصد حصص حاصل کرلئے
* ایرانی پاسداران انقلاب نے ہمسایہ ممالک کی تیل برآمدات پر حملوں کی دھمکی دیدی
* جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر پر مقدمہ
* اسلام نسلی اور قومی جرائم کا مخالف اور بے قصوروں کا ساتھی ہے، رابطہ عالم اسلامی
***********