Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ سزا بہت چھوٹی ہے ،مریم نواز

  لندن ...سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ۔نیب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلے پر ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ فیصلہ اللہ کے چلتے ہیں۔ سازشیوں کے نہیں۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پونڈجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز اور ان کے شوہر کو 10سال تک کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز اور کیپٹن صفدر انتخابات کیلئے بھی نااہل

شیئر: