Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیت کے مطالبات میں انتہا پسندی، حکومت نے رقم جمع کرنے کیلئے اشتہارات پر پابندی لگادی

 تبوک ..... سعودی عرب کے سیاسی، دینی اور سماجی قائدین نے مملکت بھر میں دیت کے مطالبات میں مبالغہ جات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس رواج سے نمٹنے کیلئے ریڈیو،ٹی وی اور اخبارات سمیت سوشل میڈیا تک پر بحث مباحثے شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے دیت کی بھاری رقمیں جمع کرنے کیلئے مقامی ذرائع ابلاغ پر اشتہارات لینے اور شائع کرنے کی پابندی لگادی ہے۔ وزارت اطلاعات نے تمام اخبارات کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ دیت کے لئے عطیات جمع کرنے یا عطیہ دینے والوں کے نام یا اکاﺅنٹ نمبر پر مشتمل کوئی بھی اشتہار شائع نہ کیا جائے۔ ایسی کوئی اطلاع اخبارات میں نہ دی جائے جس سے دیت کی حد سے زیادہ مطالبے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہو۔ میڈیا کے نگران اعلیٰ محمد السیحبانی نے سعودی اخبارات ورسائل کے ایڈیٹران کو تاکید کی کہ وہ دیت کے غیر معمولی مطالبات کے منفی نتائج کی بابت آگہی مہم چلائیں۔ دیت میں صلح کیلئے مبالغہ آمیز مطالبات کے خطرات سے معاشرے کو مطلع کیا جائے۔ علاوہ ازیں عفو و درگزر سے کام لینے پر دنیا و آخرت میں ہونے والے فوائد کو اجاگر کیا جائے۔ یہی انداز اختیار کرکے معاشرے کے تمام ادارے دیت کے غیر معمولی مطالبات کے رواج پر قابو پاسکیں گے۔
 

شیئر: