Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ سمر فیسٹیول 2026 کی تیاریاں، 2.5 ملین وزیٹرز کو متوجہ کیا جائے گا

الباحہ کو وژن 2030 کے تحت آٹھ اہم سیاحتی ریجنز میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
الباحہ سمر فیسٹیول 2026 میں 60 سے زائد ایونٹس کے ذریعے 2.5 ملین وزیٹرز کو متوجہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الباحہ سمر فیسٹیول اینڈ ایونٹس 2026 کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا، جس میں سرکاری، سکیورٹی اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سمر سیزن کی کارکردگی کے انڈیکیٹرز اور گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے ساتھ  الباحہ سمر 2026 کی بصری شناخت اور الباحہ ٹورسٹ گائیڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
الباحہ ریجن کی مختلف کمشنریوں میں ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل، ایونٹ کیلنڈر اور انتظامی و آپریشنل پہلووں کی نگرانی کے طریقہ کار پر بھی بات کی گئی۔
ان اقدامات کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور پورے سیزن کے دوران مکمل تیاری کے ساتھ ایونٹس کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ طے شدہ آپریشنل پلان کے مطابق تمام فیلڈ، سروسز اور انتظامی تیاریاں مکمل ہیں۔ الباحہ شہر اور سمر سیزن کی میزبان ریجن کی تمام کمشنریاں مکمل طور پر تیار ہیں۔
یاد رہے کہ الباحہ کو وژن 2030 کے تحت مملکت کے آٹھ اہم سیاحتی ریجنز میں شامل کیا گیا ہے جہاں قدرتی حسن اور سیاحتی مقام کشش رکھتے ہیں۔

 

شیئر: