Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان نیب عدالت کا فیصلہ چیلنج کرے گا

اسلام آباد: نیب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کو ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردیے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب کی جانب سے ملنے والی سزا کو پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیلنج کیا جائے گا۔ اسی حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم اگر آئندہ 10 روز میں ملک واپس نہیں پہنچے تو انہیں ریلیف نہیں مل سکے گا۔
 

شیئر: