Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 دن سے پہلے وطن واپسی ہوگی، مریم نواز

لندن..سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا وکلا جائزہ لے رہے ہیں۔ 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے۔وکلا قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے ۔ اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا ۔ وطن واپسی کے لئے وکلاء کے بتائے گئے10 دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کو ہمدردی کے ووٹ ملیں گے؟

شیئر: