Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر نے کراچی کی فٹ پاتھ پر بال کٹوائے

 کراچی... پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کراچی کی فٹ پاتھ پر بیٹھے حجام سے بال کٹوائے۔انہوں نے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔جرمن سفیر نے لکھا کہ کراچی کی فٹ پاتھ پر بیٹھے حجام سے مل کر اچھا لگا۔ وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے۔ امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہوگی۔جرمن سفیر کی اعلیٰ ظرفی پر کئی صارفین نے ان کے عمل کو سراہا اور فٹ پاتھ پر بیٹھے حجام سے بال کٹوانے پر خوب داد دی۔ایک صارف محمد حنیف نے کہا کہ یہ کافی زبردست بات ہے کہ جرمن سفیر نے ایک بڑی دکان کے بجائے فٹ پاتھ پر بیٹھے حجام کے پاس کو ترجیح دی۔ ایک اور صارف لکھا کہ ایک مڈل کلاس بھی گلی کے حجام کے پاس نہیں جاتا۔ 

شیئر: