البرکہ بینک کا پاکستان میں ویسٹرن یونین کے ساتھ معاہدہ
کراچی..... پاکستان میں اب صارفین کے پاس بین الاقوامی ترسیلات زر کے حصول کے لئے کئی آپشنز موجود ہیں۔ ویسٹرن یونین نے پاکستان میں البرکہ بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان کے 99 شہروں میں 188 البرکہ بینک کی شاخوں کے ذریعے صارفین 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے چند منٹوں میں رقم حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ویسٹرن یونین کے فی الوقت پاکستان بھر میں 9900 ایجنٹ لوکیشنز 2موجود ہیں۔ ویسٹرن یونین کے سینئر کنٹری منیجر، پاکستان و افغانستان اسد افتخار نے اس موقع پر کہا کہ ترسیلاتِ زر سے نہ صرف خاندانوں کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ پوری معیشت کی بھی نشوونما کرتے ہیں۔ البرکہ بینک کو اپنے ایجنٹس کی گلوبل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ البرکہ بینک پاکستان کے سی ای او احمد شجاع قدوائی نے کہا کہ اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اپنے صارفین کو ویسٹرن یونین کی رفتار، سہولت اور اعتماد کے ساتھ رسائی فراہم کریں۔