Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن ،حسین نواز کے فلیٹ پر دھاوا،دروازہ توڑنے کی کوشش

لندن .. سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکی رہائش ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ مظاہرے سے کچھ دیرقبل نوازشریف گھر میں داخل ہو ئے تھے۔ مظاہرین نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ ن لیگ کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی گئی۔اس موقع پر حسین نواز گھر سے باہر آئے لیکن مشتعل افراد و دیکھ کر اندر چلے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کی گاڑیوں کی تلاشی لی۔برطانوی پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی تفتیش جاری ہے۔ کسی کی نجی ملکیت کونقصان پہنچانے کےخلاف کارروائی ہوگی تاہم فوری طور پر کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف ،چوہدری نثار سے کیوں ناراض ہیں؟

شیئر: