Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور مریم کا جہاز کہاں لے جایا جا سکتا ہے؟ اہم اشارے

اسلام آباد: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز ملک واپسی کا شیڈول بتائے جانے کے بعد پاکستان کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق صورت حال کے پیش نظر نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کو لاہور کے بجائے کسی دوسرے شہر یا راولپنڈی میں بھی اتارا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی حکام نے شریف خاندان کی لندن سے پاکستان واپسی اور ہوائی اڈے پر نیب حکام کی جانب سے گرفتاری کی تیاریوں کے حوالے سے نقض امن کے خدشات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد مختلف آپشنز زیر غور ہیں تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔بتایا جا رہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ہوائی اڈے سے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں دوسری جانب ن لیگ کے ذرئع کا کہنا ہے کہ قیادت کی واپسی کے حوالے سے ان کی بھی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور پارٹی رہنماؤں کا ائرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کارکنوں کو استقبال کے لیے ائرپورٹ پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے اپنی اور نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول صحافیوں کو بتایا تھا جس کے مطابق وہ 12 جولائی جمعرات کے روز لندن سے ابوظہبی کے راستے 13 جولائی کو شام ساڑھے 6 بجے لاہور ائرپورٹ پر اتریں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -نیب مجھے 10سال واپس لوٹا سکتا ہے؟گیلانی

شیئر: