Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سال میں 50 لاکھ گھر بنائیں گے‘ عمران خان

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت کا منشور پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا منشور پیش کرتے وقت عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ریونیو جمع کرنے کا نظام موجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کم ہو چکی ہیں اور درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سابقہ حکومتوں کی پالیسیاں ناکام رہیں جس کی وجہ سے غریب مزید غریب تر اور امیر پہلے سے زیادہ امیر ہوتا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس منشور میں مدینہ کی ریاست کا ماڈل لے کر آئے ہیں، یعنی انسانیت اور انصاف کا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے ،کوئی نہ سمجھے کہ ہم منشور کو آسانی سے لاگو کر لیں گے، ہمیں اپنے ہی منشور پر عمل کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات منشور کا حصہ ہیں، ہم نے نوجوانوں میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے ،کم قیمت گھروں کے لیے اسکیم لے کر آئیں گے۔پانچ برس میں 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے ، اس حوالے سے پاکستان کی بلڈنگ ایسوسی ایشن سے مدد لی ہے۔
 

شیئر: