Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الاحساءکا میٹرک کا نتیجہ 100فیصد

حنا بلال، ثنا  رسول اور عائشہ افتخار بالترتیب اول، دوم اور سوم رہیں
الاحساء(عمران حیدر) پاکستان انٹرنیشنل اسکول الاحساءنے ہر برس کی طرح امسال بھی میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ بوائز اور گرلز ونگ کے مجموعی نتائج 100 فیصد رہے۔ حنا بلال نے 1005نمبر لیکر پہلی ، ثنا رسول نے990نمبر کیساتھ دوسری اور عائشہ افتخار نے 936نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول کے چیئرمین فضل ملک ، پرنسپل محمد سلیم بھٹی، ایکٹنگ پرنسپل سید زین العابدین نے شاندار نتائج پر طلباءو طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد دی۔ پرنسپل نے کہا کہ الاحساءاسکول ایک مثالی ادارہ ہے۔ اسکا سہرا سفیر پاکستان اور لنک آفیسر کے سر جاتا ہے۔ پرنسپل نے انتھک جدوجہد پر اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین فضل ملک نے ایک لاکھ 25ہزار ریال گرانٹ دینے پر سفیر پاکستان ہشام بن صدیق اور لنک آفیسر شاہد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ 
 

شیئر: