Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کا سپریم کورٹ پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ طلبی کے حوالے سے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو کل طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسی منی لانڈرنگ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں اہم سیاسی شخصیات کو آج ایف آئی اے نے بھی طلب کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے ان کے وکلا پیش ہوئے اور جواب داخل کرایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ 25 جولائی سے پہلے پیش نہیں ہو سکتے۔ سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے آصف زرداری نے بلاول ہاﺅس لاہور میں منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اپنی وکلا ٹیم سے مشاورت کی جس میں اعتزاز احسن، فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ شامل تھے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کل ذاتی طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے لیے آمادہ ہوگئے تھے لیکن وکلا نے انہیں پیش ہونے سے روک دیا۔
 
 

شیئر: