Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا الیکشن کمیشن سے رابطہ‘ تشہیری مہم چلانے کی پیشکش

اسلام آباد: سماجی رابطے کی معروف ترین ویب سائٹ نے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خصوصی ٹرینڈ چلانے کی پیش کش کی ہے۔ ویب سائٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمے میں مدد کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک ووٹرز ڈے سمیت دیگر اہم دنوں کے حوالے سے فیس بک الیکشن کمیشن کی تشہیری مہم بھی چلانے پر تیار ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تاحال کوئی آفیشل پیج نہیں ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے پیش کش کے بعد آفیشل پیج بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے آئی ٹی ونگ نے فیس بک کی سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہیں جن کی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے دیا جائے گا۔
 
 

شیئر: