Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد:  نیب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آپ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل سے متعلق فیصلہ سنا چکے ہیں، آپ کی ذات پر اعتراض نہیں۔ قانون کا تقاضا ہے کہ ریفرنس منتقل کیے جائیں۔ جس پر جج نے کہا کہ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے بعد میں ریفرنس منتقل نہیں کر سکتا۔ ریفرنس منتقلی کے لیے متعلقہ فورم ہائی کورٹ ہے اور اگر کسی دوسرے صوبے میں کیس منتقل کرنا ہو تو سپریم کورٹ متعلقہ فورم ہے۔
نیب پراسیکیوتر نے کہا کہ فرد جرم آپ نے عاید کی، ساری سماعت آپ کے سامنے ہوئی، بہتر ہے ان ریفرنسز پر سماعت بھی آ پ کریں۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

شیئر: