Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے جنوب مغرب میں 3لاکھ سے زیادہ شہری غیر محفوظ

ریاض.... اقوام متحدہ نے شام کے جنوب مغربی علاقے کی صورتحال کو دھماکہ خیز قرار دیدیا۔ عالمی تنظیم کی ترجمان نے بیان جاری کرکے واضح کیا کہ 3لاکھ سے زیادہ افراد شام کے جنوب مغربی علاقے میں گھمسان کے معرکوں سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ریڈ کراس نے متاثرین کی بنیادی ضرورتوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی امور کے ادارے کی ترجمان نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ شکل میں پہنچائی جانی ضروری ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے اپنے شرکائے کار کے تعاون سے 8630افراد کو کھانے پینے کا سامان مہیا کیا اور اب وہ درعہ ، السویداءاور القنیطرہ میں مزید امدادی سامان کی تقسیم کا کام کررہے ہیں۔

شیئر: