Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے انخلاءکی اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کر دی

 نیویارک..... حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ سے انخلاءسے متعلق اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ باغیوں نے بندرگاہ کے انتظامی امور اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔اس کے مقابل حوثیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ کے انتظامی امور باغیوں اور اقوام متحدہ کے پاس مشترکہ طور پر ہوں۔ یہ بات ایک بند کمرے کے اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ نے سلامی کونسل کو صنعاءاور عدن میں اپنی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔ادھر سلامتی کونسل نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں ایک سیاسی حل کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں تعمیری حیثیت سے شامل ہوں۔ سلامتی کونسل نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو کھولے رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 

شیئر: