Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ویٹ ٹائٹل: محمد وسیم کو موروتی متھالین نے ہرا دیا

 
کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو شکست دیدی۔ملائیشیا کے دارالحکومت میں کھیلی گئی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین سے ہوا تاہم سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقی باکسر نے مقابلہ جیت لیا۔ ٹائٹل فائٹ 12 راونڈز پر مشتمل تھی جس میں دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا تاہم ججز نے حریف باکسر موروتی متھالین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

شیئر: