Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار گلاب جامن تیار کریں گھر پر

اجزاء۔
میدہ ۔آدھا کپ
بادام ۔آدھا کپ
پنیر ۔آدھا کپ (کاٹیج چیز)
کھانے والا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ
شکر ۔تین کپ
پانی۔ دو کپ
دودھ۔ ایک لیٹر
عرق گلاب۔ ایک چائے کا چمچ
گھی۔ تلنے کے لئے
ترکیب : بھگوئے ہوئے باداموں کا چھلکا اتار کر پیس لیں اور انہیں میدے اور کرش کئے ہوئے پنیر میں سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔اسی دوران ایک برتن میں شکر اور پانی ملا کر شیرہ تیار کرلیں۔گوندھ کر رکھے ہوئے آمیزے سے گلاب جامن تیار کریں۔ پھر درمیانی حرارت پر گرم کئے ہوئے تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہوجائیں۔اب گلاب جامنوں کو شیرے میں ڈالتی جائیں تاکہ مِٹھاس ان میں جذب ہو جائے۔اب گلاب جامنوں کو شیرے سے نکال کر کسی گہرے پیالے میں احتیاط سے رکھ دیں۔دودھ کو دھیمی آنچ پر پکا کر اتنا گاڑھا کرلیں کہ وہ پک کر آدھے سے کچھ کم رہ جائے۔اس میں باقی رہ جانے والا شیرہ شامل کرکے دو سے تین منٹ تک پکائیں اور عرق گلاب ڈالنے کے بعد اس دودھ کو جامنوں پر ڈال دیں۔گرم یا ٹھنڈے جس طرح کھانا چاہیں سرو کر یں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں