Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمرانوں کے بچے ارب پتی بن گئے‘ عمران

میانوالی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بچے ارب پتی ہو گئے جبکہ ان کی چوری کی قیمت عوام نے ادا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میانوالی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے بدعنوانی کے تمام ریکارڈ تو ڑ دیے ہیں۔ عوام کو ملکی مسائل سے آگاہ کرنا میرا کام ہے۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی قرض کا ہے، روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے یہ سارا بوجھ قوم کے کندھوں پر ہے۔ قرضوں کی واپسی ےک لیے ٹیکس لگے گا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں تو باہر بیٹھے ان کے بچے ارب پتی ہوجاتے ہیں۔ نواز شریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوگئے جب کہ گزشتہ 5 سال میں مہنگی بجلی خریدکر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے سوال کریں کہ وہ کوئی ایک چیز بتائیں جو انہوں نے ٹھیک کی ہو۔
 

شیئر: