Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچرے سے بجلی کی پیداوار‘ لائسنس جاری

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کچرے سے بجلی بنانے کے لیے ایک چینی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یپرا نے چینی کمپنی ژی ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنس دے دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ملک میں مقامی اور قابل تجدید وسائل سے بجلی کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے چینی کمپنی کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا 40 میگا واٹ کا پلانٹ لگانے کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، جو لاہور میں لکھوڈیر کے مقام پر لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بیان کے مطابق نیپرا نے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کے لیے 25 سال کے لیے 10سینٹ فی کلو واٹ کااپ فرنٹ ٹیرف طے کیاہے ۔
 
 

شیئر: