Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے 7ہزار یتیموں کی کفالت کاذمہ لے لیا

ریاض.... سعودی شہری علی الغامدی نے یتیموںکی نگہداشت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنالیا۔وہ 17برس سے افریقی ممالک میں گھوم پھر کر 7ہزار سے زیادہ یتیم تلاش کرچکے ہیں۔ ان سب کی نگہداشت اپنے ذمہ لئے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے 21یتیم خانے قائم کئے ہیں اور 2ہزار خاندانوں کی کفالت بھی اپنے ذمہ لے لی ہے۔ وہ ہر 4سال میں بینک سے قرضہ لیکر یتیموں پر خرچ کرتے ہیں۔ علی الغامدی کو یتیموں کی نگہداشت اور سرپرستی کے باعث ”بابائے الایتام“ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ الغامدی نے بتایا کہ وہ کینیا کے دارالحکومت سے 400کلو میٹر دور سیایا شہر جارہے ہیں جہاں وہ ایک پلاٹ خرید کر جامع مسجد ، عربی زبان سکھانے والا اسکول اورمیتوں کی تجہیز و تکفین کرنے والا مرکز قائم کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یتیموں کی کفالت کی اسکیمیں مقامی و سرکاری اداروںکے ساتھ تال میل پیدا کرکے نافذ کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم انہیں کوئی مثبت تعاون نہیں ملا۔ اب وہ خود پر انحصار کرکے ہی سارے کام انجام دیتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں فلاحی اسکیموں کیلئے بینکوں سے قرضے بھی لینے پڑ جاتے ہیں۔ قرضہ اتنا ہی لیتے ہیں جتنا کہ وہ 4سال میں ادا کرسکیں۔
 

شیئر: