Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ کے دن خطرہ محسوس کر رہے ہیں،فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان...متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود امن وامان کی خطرناک صورتحال اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔بتایا جائے جن دہشت گردوں کمر توڑ دی گئی وہ کیوں اٹھ کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 3کارکنان کو قتل کیا گیا۔ ہارون بلور کو مارا گیا ۔مستونگ میں خودکش دھما کہ اور بنوں میںاکرم درانی پر حملہ ہوا ، ان سب کا کیا مقصد ہے؟۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو اور انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے باوجود الیکشن مہم نہیں روکی۔ پولنگ کے دن بھی خطرہ محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا مقابلہ مذہب کی مداخلت کو ختم کرنے والوں کے خلاف ہے۔ اگر تحریک انصاف کی حکومت آ گئی تو ملک میں اسلام نہیں رہے گا۔بعض لوگ نرم اسلام چاہتے ہیں جسے وہ روشن خیالی کا نام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل متحدہے جب کہ دیگر جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پرہی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ووٹ کی پرچی سے اپنے مستقبل اور نئی قیادت کا فیصلہ کرنا ہے۔ووٹ کا سودا کرنے والے کی عزت نہیں ہوتی۔ ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا وقت آگیا ۔
مزید پڑھیں: شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ
 

شیئر: