Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج موسم ختم ہونے تک غیر ملکی مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے

ریاض..... روڈ سیکیورٹی اسپیشل فورس نے واضح کیا ہے کہ 25شوال 1439ھ سے لیکر حج موسم کے اختتام تک مقیم غیر ملکی صرف 3صورتوں میں مکہ مکرمہ جانے کے مجاز ہوں گے۔ یہ پابندی حج انتظامیہ نے عائد کی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ مقیم غیر ملکی کے پاس حج اجازت نامہ ہو، دوسری صورت یہ ہے کہ اس کا اقامہ مقدس شہر سے جاری ہوا ہو، تیسری صورت یہ ہے کہ متعلقہ اداروں نے حج موسم کے دوران مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی دینے کیلئے اجازت نامہ جاری کرایا ہو۔ فورس نے یاد دہانی کرائی ہے کہ گزشتہ برس حج موسم کے دوران غیر قانونی طریقے سے مکہ مکرمہ جانے والے 575227غیر ملکیوں کو چیک پوسٹوں سے واپس کیا گیا تھا جبکہ 251372 گاڑیوں کو غیر قانونی طریقے سے جانے پر روک دیا گیا تھا۔ 17362 افراد کے فنگر پرنٹس لئے گئے تھے۔ حج کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 

شیئر: