Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو جیل میں ائیر کنڈیشنر فراہم

 
  لاہور...سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ایئر کنڈیشنر فراہم کردیا گیا، وزیر قانون پنجاب نے بتایا کہ وفاق کی تجویز پر سہولت دی گئی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ نو ازشریف کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی ۔ قانونی طور پر نگراں حکومت یہ سہولت نہیں دے سکتی تھی۔ اس وقت کسی کی ناراضی مول نہیں لینا چاہتے، جانب داری کا الزام لگانے والوں کو اپنے روئیے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ دریں اثناءنواز شریف کو جیل سے احتساب عدالت تک پیشی پر لانا نگران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج بن گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفرنسز کی سماعت کی تاریخ آگے لے جانے کے پیچھے یہی منطق ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت جب پیشی پر لایا جائے تو خدانخواستہ کوئی ناشگوار واقعہ ہوجائے تو نگران حکومت کے ساتھ نیب بھی پھنس سکتی ہے۔ گرفتاری سے قبل نواز شریف اپنی ذمہ داری پر عدالت میں پیش ہوتے تھے۔ 
مزید پڑھیں:انٹرپول نے اسحاق ڈارکے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے

شیئر: