Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ پر دباو نہیں، جسٹس شوکت کے بیان کا جائزہ لینگے ،چیف جسٹس

   کراچی ...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دباونہیں ۔ پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں۔کسی میں جرات نہیں کہ عدلیہ پر دباو ڈال سکے پھر بھی حقائق قوم کے سامنے لانا چاہتے ہیں ۔ اس طرح کے بیان ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہیں ۔ جائزہ لیں گے کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں۔ عدالتی معاملات کو مینو پلیٹ کیا جاتا ہے اور مرضی کے بنچ بنوائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایفیڈرین کیس،حنیف عباسی کو عمرقید،کمرہ عدالت سے گرفتار

شیئر: