Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت عید پر جنگ بندی کا اعلان کرسکتی ہے، ترجمان افغان صدر

کابل ..... افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان ہارون چاکان س±وری نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ا±س رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت آئندہ مہینے عید قربان کے موقع پرفائربندی کا اعلان کر سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عید کے قریب ہی جنگ بندی کے اعلان کا امکان ہے۔ رواں برس رمضان کے اختتام پر عیدالفطر کے وقت غنی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کو کچھ ایام کے لیے روک دیا تھا۔ اس کے جواب میں طالبان کی جانب سے 3 روز جنگ بندی کی گئی تھی اور غیر مسلح طالبان مختلف شہروں میں بھی داخل ہوئے تھے۔ 
 

شیئر: