Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوڈ شیڈنگ: کے الیکٹرک کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی: عدالت عظمیٰ نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کو شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس دوران کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ زیادہ نقصان والے علاقوں کو کم نقصان میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کو اس حوالے سے اقدامات کی رپورٹ 2 ماہ میں پیش کرنے کا کم حکم دیا ہے۔
 
 

شیئر: