Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور اگلی حکومت سے متعلق پیش گوئی

کراچی: سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ا نہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق منظور وسان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اب تقسیم ہو چکی ہے جس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 نشستیں جیتیں گے۔ اپنے خواب سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
 
 

شیئر: